جوہر ٹاؤن :گھر کے باہر سے دو سالہ زوہان اغواء

سرچ آپریشن، شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی
 موٹر سائیکل سوار نے بچے کو اغواء کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی
  واقعہ چند لمحوں میں پیش آیا، بچے کے گھر سے نکلنے کا علم نہ ہو سکا:اہل ِ خانہ 
لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دو سالہ بچے کے اغواء  کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے تفصیلات کے مطابق دو سالہ زوہان گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گھر سے باہر نکل گیا۔ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم بچے کو اغواء کر کے فرار ہوگیاواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں زوہان کو موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا  ہے اہل ِ خانہ کے مطابق واقعہ چند لمحوں میں پیش آیا اور انہیں بچے کے گھر سے نکلنے کا علم نہ ہو سکا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم اغواء￿  کار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچے یا ملزم کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔