پتنگ بازی ،440افراد گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے رواں سال انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے دوران 440افراد کو گرفتار کرکے429مقدمات درج کر ادئیے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا گرفتار ملزموں سے20664پتنگیں،621چرخیاں برآمد ہوئیں۔ سٹی ڈویڑن 92 ، کینٹ 146، سول لائنز 28، صدر 28، اقبال ٹان 56اور ماڈل ٹاؤن سے 90افراد کو گرفتار کیا گیا۔