گاڑی میں اسلحہ لے جانے والے 4 ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ پولیس نے گاڑی میں اسلحہ لے جانے والے 4 ملزم گرفتارکر لئے۔ترجمان کے مطابق پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ڈالے کو مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کے دوران عظیم، حنیف، ذیشان حیدر اور احسان اللہ کے قبضے سے 2 رائفل، پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کر لیں۔