خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے نواب شاہ میں گرلز کیڈٹ کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ، شہید بے نظیر بھٹو، کا ہمیشہ یہ خواب تھا کہ ہر لڑکی تعلیم حاصل کرے اور اپنے مستقبل کو روشن بنائے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ چاہتی تھیں کہ پاکستان کی بیٹیاں اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں تاکہ وہ اپنے خاندان اور ملک کی خدمت کر سکیں۔آصفہ بھٹو نے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ کالج سندھ کی بیٹیوں کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور بچوں کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ تعلیمی ادارے لڑکیوں کی ترقی اور خودمختاری میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کا مقصد ہر بیٹی کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانا ہے۔خطاب کے دوران انہوں نے طلبہ کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے علم کا استعمال کریں۔