9مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آج

 ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر 33 ملزمان نے بیانات ریکارڈ کروا دیے ، 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی
لاہور ( کرائم رپورٹر ٰکوٹ لکھپت جیل ٹرائل لاہور میں 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے مقدمے کا فیصلہ آج متوقع ہے ۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر 33 ملزمان نے بیانات ریکارڈ کروا دیے۔ مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے، اے ٹی سی لاہور کی جانب سے آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے ملزمان کے وکلاء￿  کو کل حتمی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔