ڈولفن سکواڈ نے 308 ریکارڈ یافتہ،103 عادی مجرم حراست میں لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف ڈولفن پولیس کا خصوصی اور ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق اس دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 49 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر 503 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کے متعدد مقدمات درج تھے۔ڈولفن سکواڈ نے کارروائیوں کے دوران 308 ریکارڈ یافتہ جبکہ 103 عادی مجرمان کو حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ مختلف زیرِ سماعت مقدمات میں مطلوب 43 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیاملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیانہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن پولیس ہر وقت الرٹ ہیایس پی اختر نواز نے واضح کیا کہ اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف یہ خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔