ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں ممکنہ بارشیں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں ممکنہ بارشیں

ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے سبب سردی کی لہر جاری ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق، کچھ علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے، جو موسم کو مزید سرد بنا سکتا ہے۔راولپنڈی، مری، پوٹھوہار ریجن، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔چاغی، نوشکی، پنجگور، کیچ، گودار، کوئٹہ، قلات، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب میں بھی بارش کی توقع ہے۔دوسری طرف، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائی رہے گی۔گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔
موسمی حالات کے پیش نظر، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔