بھارت میں چینی ماہرین کیلئے ویزا قوانین میں آسانیاں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت نے غیر ملکی انجینئرز اور ٹیکنیکل ماہرین کی آمد کو آسان بنانے کے لئے  بزنس ویزا نظام میں اہم اصلاحات کر دیں، جس سے خاص طور پر چینی پیشہ ور افراد پر انحصار کرنے والی بھارتی صنعتوں کو ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بزنس ویزا پالیسی میں کی گئی اصلاحات کا مقصد غیر ملکی انجینئرز اور پیشہ ور افراد کی بھارت آمد و رفت کو آسان بنانا ہے