ڈھاکہ (آئی این پی )بھارت نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی رہنمائو ں کے بیانات کے بعدویزا ایپلی کیشن سینٹر بند کردیا ۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کے علاقے جمنا فیوچر پارک میں واقع بھارتی ویزا خدمات کے دارالحکومتی مرکز انڈین ویزا ایپلی کیشن سینٹر نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے دوپہر دو بجے اپنے آپریشنز معطل کر دئیے۔ویزا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو جن درخواست گزاروں کی اپائنٹمنٹس طے تھیں، انہیں کسی دوسری تاریخ پر دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔اس سے قبل دن کے آغاز میں نئی دہلی میں وزارتِ خارجہ نے بھارت میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ریاض حمیداللہ کو طلب کیا اور بیانات پر بھارت کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی سفیر کی توجہ بعض انتہاپسند عناصر کی سرگرمیوں کی جانب مبذول کرائی گئی، جنہوں نے ڈھاکہ میں بھارتی مشن کے گرد سیکیورٹی صورتحال پیدا کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے