برلن (آئی این پی)جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ 3.1 بلین ڈالر کے میزائل سسٹم کے معاہدے کی منظوری دے دی۔جرمن پارلیمنٹ نے اسرائیل سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھر ی میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی توسیع کی منظوری دی ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ نیا معاہدہ تقریبا دو سال قبل اسرائیل اور جرمنی کے درمیان طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا تسلسل ہے، جس کی مالیت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ ڈالر تھی۔نئے معاہدے کے بعد ڈیل کی مجموعی مالیت تقریبا 6 ارب 50 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے جسے اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمدی معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے