صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ و شوریٰ کا انتخابی اجلاس ہو گا
کراچی (آئی این پی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش کے اعلامیے کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے تمام صوبائی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے مرکزی شوریٰ کے اراکین کی فہرستیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اور مرکزی مجلسِ عاملہ کے انتخاب کے لیے انتخابی اجلاس اتوار 21 دسمبر کو مرکزی سیکریٹریٹ پارک ویو، ملتان روڈ، لاہور میں صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت جمعیت علماء پاکستان کے صدر حضرت علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر فرمائیں گے، جبکہ مرکزی انتخابی کمیٹی کے اراکین مفتی اظہر محمود، میاں غلام شبیر قادری اور مفتی تصدق حسین قادری کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں تین سال کے لیے جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا