حیدرآباد: کُنر ویل تھری سے 3.8 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی پیداوار کا آغاز

حیدرآباد: کُنر ویل تھری سے 3.8 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی پیداوار کا آغاز

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے حیدرآباد کے علاقے میں کنر ویل تھری سے تیل اور گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔

 او جی ڈی سی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ کنویں سے یومیہ 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیدا ہو رہی ہے اور گیس کی پیداوار 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، کنویں سے روزانہ 3.8 میٹرک ٹن ایل پی جی اور 30 بیرل ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل ہو رہے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق ان ذخائر کا 100 فیصد آپریشنل کنٹرول ان کے پاس ہے۔ ان قدرتی ذخائر کا مقصد ہائیڈروکاربن سیکٹر کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، اور ان کی ترسیل سوئی سدرن گیس کمپنی کے نظام میں کر دی گئی ہے۔