بل کے تحت بچوں کو گھر پر تعلیم دینے سے متعلق والدین کو کونسل سے اجازت لینا لازم ہوگی ،رپورٹ
لندن(آئی این پی ) سارہ شریف کی موت کے بعد برطانوی حکومت نے گھر میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے متعلق قانون تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 10 سالہ بچی سارہ شریف کی موت کے بعد برطانوی حکومت نے گھر میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے متعلق قانون تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکول کے بجائے گھر میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا رجسٹر بنانے کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، نیا رجسٹر بچوں کی بہبود کے لیے پیش ہونے والے بل کا حصہ ہوگا جس کے آئندہ برس تک قانون بن جانے کی امید ہے۔ قانون سازوں کے مطابق بل یقینی بنائے گا کہ اساتذہ اور سکول، گھر میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی بہبود کے فیصلوں میں شامل ہوں جبکہ مجوزہ بل کے تحت بچوں کو گھر پر تعلیم دینے سے متعلق والدین کو کونسل سے اجازت لینا لازم ہوگی۔