اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے چار آرڈیننس کے اجرا کی سفارش مسترد کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائعکا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش مسترد کی گئی اور یہ سفارش وزارت خزانہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 600 ارب روپے کے ممکنہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث آرڈیننس کی سفارش کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ ارکان نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے مجوزہ ٹیکس اقدامات پارلیمنٹ سے بذریعہ بل منظورکروانے کی ہدایت کی۔