بے ضابطگیوں کے جوابات قانون کی حکمرانی کے ساتھ مطابقت رکھنے چاہئیں :ترجمان محکمہ خارجہ
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے کہا ہے پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے جبکہ بھارت پر زوردیا ہے امریکی شہری کے قتل کی سازش کے جرم میں احتساب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔یہ بات ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے غیرملکی صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔میتھیو ملرنے کہا پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کی بات آتی ہے توہم نے اس پر بات کی ہے، امریکا نے واضح کیا کسی بھی انتخابی بے ضابطگی کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کے جوابات قانون کی حکمرانی کے ساتھ مطابقت رکھنے چاہئیں۔