چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سعد خان اور شامل حسین کی شاندار سنچریوں اور شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک سمیت سات وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان گولڈ نیچیمپئنز کپ ون ڈیکرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں پاکستان گرینز کو 101رنز سے شکست دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے پاکستان گولڈ نے بیٹنگ کی اور اننگز کی آخری گیند پر 340 رنز بناکر آ ئوٹ ہوئی۔سعد خان اور شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں، سعد خان نے 112 رنز 102 گیندوں پر چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے بنائے، شامل حسین نے 111 رنز 93 گیندوں پر اسکور کیے۔فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ ئوٹ کیا۔جواب میں پاکستان گرینز کی ٹیم شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سبب 38ویں اوور میں 239 رنز بناکر آ ئوٹ ہوگئی، سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44رنز بنائے۔پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 36رنز کے عوض 7 کھلاڑی آ ئوٹ کیے، رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی آ ئوٹ کیا۔