سی سی ڈی کیساتھ مقابلہ، 2 ملزم ہلاک

 سمیع ڈوگر ،عمران پیرانہ قتل، ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ،ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے 
خانیوال (خصوصی رپورٹ ) تھانہ صدر کبیروالا کے علاقے 8 کسی کے قریب سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں پولیس کے مطابق دو مبینہ ملزم سمیع ڈوگر سکنہ سردارپور اور عمران پیرانہ سکنہ قتال پور ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور دونوں ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ پولیس نے ناکہ بندی مزید سخت کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ملزمان کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کردیں۔