پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے
لاہور(فضیلہ خان)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلی کی انجری کے باعث لیڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ہیڈ کوچ سرفراز نے پریس کونفرنس میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا بابر کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔یاد رہے بابر اعظم پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جہاں فاسٹ بالر مینی لمسڈن کی تیز گیند سیدھی ان کی انگلی پر جا لگی ، جس کے بعد پی سی بی میڈیکل ٹیم کے مشورے پر احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں آرام کی ہدایت کی گئی تھی ، حالانکہ بابر اعظم نے آرام کے بعد پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا تھا لیکن مکمل طور پر وہ فٹ نہیں ہوسکے جس کے بعد وہ آج کھلیے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت نہیں کریں گئے بابر کی جگہ سلمان علی آغا پاکستان ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔