مسلم لیگ ن نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما حافظ میاں محمد نعمان کو این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی ٹکٹ پر نواز شریف نے دستخط کیے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے حماد اظہر نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروا رکھے ہیں۔یہ ضمنی الیکشن اس نشست پر ہو رہا ہے جو میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں مضبوط امیدوار کے طور پر حافظ میاں محمد نعمان کو میدان میں اتارا ہے۔