لیسکو کا 20 ارب 78 کروڑ کا بجٹ منظور

بجلی فراہمی، مرمت، نظام بہتر بنانے کیلئے مختلف شعبوں کیلئے خطیررقوم مختص
لاہور (خصوصی رپورٹ)لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2025-26 کیلئے میٹریل اور دیگر امور کے سلسلے میں 20 ارب 78 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ بجلی فراہمی، مرمت اور جدید نظام کی تنصیب کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شعبوں کیلئے خطیررقوم مختص کی گئی ہیں۔ اے ایم آئی (Advanced Metering Infrastructure)پراجیکٹ کیلئے 8 ارب جبکہ انرجی لاس ریڈکشن کے منصوبوں کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن آف پاور کیلئے 62 کروڑ روپے، ایریل بنڈل کیبل کیلئے 31 کروڑ ، ایچ ٹی و ایل ٹی پولز کی ارتھنگ کیلئے 1 ارب 14 کروڑ،ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے 1 ارب 87 کروڑ ، ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کیلئے 30 کروڑ ، سیفٹی آلات خریداری کیلئے 29 کروڑ ، انسولیٹڈ بکٹ کرینز کیلئے 73 کروڑ اورٹرانسفارمر ورکشاپ کی ضروریات کیلئے 9 کروڑ بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ترجمان لیسکو کے مطابق یہ بجٹ بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔