لاہور: 29 سالہ خاتون 4 بچوں سمیت پرسرار طور پر راستے سے لاپتا

لاہور: 29 سالہ خاتون 4 بچوں سمیت پرسرار طور پر راستے سے لاپتا

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں افسوسناک واقعہ، 29 سالہ خاتون امبر کو اس کے چار کم سن بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر حافظ محمود کی مدعیت میں تھانہ گجر پورہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق امبر اپنی والدہ کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی، مگر راستے میں اغوا کر لی گئی۔ اغوا ہونے والے بچوں میں 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب، 5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی خاتون اور بچوں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او محمد ذکا اور انویسٹی گیشن ٹیم مشترکہ طور پر مغویوں کی تلاش میں مصروف ہیں اور جلد بازیابی کا عندیہ دیا گیا ہے۔