ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

  اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر 193ملین بیرل سے بڑھ کر 238ملین بیرل ہوگئے، جو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درآمدات میں کمی کے لیے نئی امنگ ہے۔