کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں طوفانی گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ۔لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور سرحدی علاقوں میں غیر معمولی موسمی صورتِ حال ہے۔ تیز گرد آلود ہوائوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سائن بورڈ، درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔لیویز فورس کو دور دراز علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسمی صورتِ حال میں کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے اور بارش کا امکان ہے، بادلوں اور بارش کا یہ سلسلہ آج صبح تک رہے گا