پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے نواحی قصبہ کلیانہ میں شہرِ خموشاں بھی قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر، قبضہ مافیا نے مقامی قبرستان کی دیواریں توڑ کر آخری آرام گاہ کو جانوروں کا باڑہ بنا دیا اور قبرستان کے مختلف حصوں سے دیواریں گرا کر غیر قانونی قبضہ کرلیا ہے۔صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ قبرستان میں صفائی نہ ہونے کے باعث جانوروں کی غلاظت اور گندگی کے ڈھیر شہریوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں ستھرا پنجاب کے ورکرز مبینہ طور پر صرف تنخواہیں لینے تک محدود ہیں، عملی کام نظر نہیں آ رہا اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔