پاکستانی ڈاکٹر ارم ناز قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل

پاکستانی ڈاکٹر ارم ناز قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل

لاہور: پاکستان کی ہونہار ڈاکٹر ارم ناز قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل ہوگئیں، ان کی علمی و تحقیقی خدمات کو سائنسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ارم ناز، دختر مہر محمد بخش، چینی حکومت کی خصوصی اسکالرشپ پر چین کی وہان یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی تحقیق کر رہی ہیں۔ڈاکٹر ارم ناز کی تحقیق کا بنیادی موضوع ماحولیاتی علوم اور جیو سینسنگ ہے۔ ان کی تحقیق سے متعلق متعدد مقالے عالمی سائنسی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر ارم ناز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سابقہ طالبہ بھی ہیں۔ قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں ان کی شمولیت ان کی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا اعتراف قرار دی جا رہی ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان میں خواتین سائنسدانوں کی تعداد 2 ہزار 898 ہے، جو ملک کے مجموعی سائنسدانوں کا تقریباً 22 فیصد بنتی ہے۔ڈاکٹر ارم ناز کی کامیابی کو پاکستانی خواتین کے لیے حوصلہ افزا مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو سائنس، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔