سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر ان کی بہنیں جو ڈاکٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں، اسے تسلیم کر لیا جانا چاہیے۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ عمران خان کا آنکھ کا مسئلہ بہت اہم ہے اور علیمہ خان اور فیملی کے دیگر افراد جس ڈاکٹر کو چاہتے ہیں، اسے میڈیکل بورڈ میں شامل کر دیا جائے۔انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ دردمندانہ انداز میں اپیلیں سنی جائیں، کیونکہ لوگوں کو 40، 40 سال کی سزائیں سنائی گئی ہیں مگر اپیلیں نہیں سنی جا رہی۔ شیخ رشید نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھتیجے کو بھی چالیس سال سزا ہوئی، حالانکہ اس نے اپنی زندگی میں فیصل آباد نہیں دیکھا، اور طویل سزاؤں نے کئی خاندان تباہ کر دیے۔سابق وزیر داخلہ نے مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی تشویش ظاہر کی، کہا کہ کمر توڑ مہنگائی اور روزگار کی کمی کے باعث بازاروں میں خریداری رک گئی ہے۔