کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 914 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 300 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 169 روپے کی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 378 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ہوگئے۔