سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قیمتی دھات کی قیمت نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 14.50 ڈالر مہنگا ہو کر 4468 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھا گیا۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1523 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 1305 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 97 روپے سستی ہو کر 7797 روپے پر آ گئی ہے۔اس سے ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کمی کے ساتھ 4454 ڈالر فی اونس تک گر گیا تھا، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

 اس دوران فی تولہ سونا 8600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے اور دس گرام سونا 7373 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے پر آ گیا تھا۔اسی طرح چاندی بھی 259 روپے سستی ہو کر 7894 روپے فی تولہ پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل دیکھا جا رہا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی فوری طور پر پڑ رہا ہے۔