ایران کے خلاف جنگ اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے: ٹرمپ

 ایران نے امریکہ سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہاہے  انہیں امید ہے  ایران کے خلاف جاری جنگ اب اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران نے براہِ راست ان سے رابطہ کیا ہے یا کسی ثالث کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے مجھ سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔