انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

 خط میں عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ان کے خلاف 772 دنوں سے انصاف کے دروازے بند ہیں اور انہیں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے کمرے کا سائز صرف 9x11 فٹ ہے، جسے انہوں نے ‘پنجرہ’ قرار دیا ہے۔عمران خان نے خط میں کہا کہ ان کے خلاف 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جنہیں انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور ناقابلِ تصور مثال قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے، مگر ان کے ڈاکٹر کو معائنہ کے لیے اجازت نہیں دی جارہی۔

اس کے علاوہ، عمران خان کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں، جہاں علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے یہ خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھا ہے اور وہ خط دینے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خط عمران خان کی جانب سے اپنے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے۔