غیر قانونی ہلاکتوں پر احتساب ضروری ہے: فولکر ترک

جنیوا(آئی این پی ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان سمیت کئی ممالک نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی خبررساںادارے کے   مطا بق  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے نو ستمبر کو قطرپر اسرائیلی  حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہلاکتوں پر احتساب ضروری ہے