وزیراعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم  شہباز شریف نے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا  ہے کہ بیرونی بیانیہ کی جنگ میں انکا کردار انتہائی اہم ہے۔وزیر اعظم  نے  پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ کیا اور اور انگریزی چینل کا افتتاح بھی کر دیا۔وزیر اعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں قائم کردہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے قیام کی تختی کی نقاب کشائی کی اور بعدازاں ڈیجیٹل چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلی حکام موجود تھے