پنجاب میں احتجاج اور حملوں کے ملزمان کی گرفتاری، تعداد 5600 سے تجاوز کر گئی

پنجاب میں احتجاج اور حملوں کے ملزمان کی گرفتاری، تعداد 5600 سے تجاوز کر گئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے پس منظر میں، حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق، اب تک پنجاب بھر سے 5600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں لاہور سے 681 ملزمان شامل ہیں۔اس حوالے سے، موبائل کالز ریکارڈز اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔