سی سی ڈی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور سزا کو یقینی بنائے:آئی جی پنجاب

سی سی ڈی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور سزا کو یقینی بنائے:آئی جی پنجاب

ملتان و ساہیوال ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق، انسپیکٹر جنرل عثمان انور نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ملتان اور ساہیوال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی کو اشتہاری مجرمان کی مکمل فہرست فراہم کر دی گئی ہے، اور ان کی گرفتاری اور سزا کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ سی سی ڈی کے نئے مالی سال کا بجٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور گاڑیوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی کے آر اوز کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ کام میں مزید آسانی اور موثریت آئے۔