اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 256 قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں 19 جنوری 2026 تک توسیع کر دی گئی۔سماعت کے دوران جج نے کہا کہ ’یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،‘ جبکہ پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ ’اگر یہ سال اچھا نہیں تو اگلے سال کی تاریخ ڈال دیں۔‘پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر، عبدالقیوم نیازی، شہریار آفریدی پیش ہوئے، اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں۔مقدمات 26 نومبر، 4 اکتوبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے حوالے سے درج ہیں۔