2منشیات فروش گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں 2منشات فروشوں کوحراست میں لے لیاگیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1080 گرام ہیروئن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ پٹرولنگ پولیس نے حسنین عباس سکنہ 112سیون آر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 11 لٹر دیسی شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کروادیا۔