باغبانپورہ:بیکری کی بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (کرائم رپورٹر )باغبانپورہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران سویٹس اینڈ بیکرز سے بجلی چوری پکڑی گئی، بیکری میں ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جارہی تھی،لیسکو نے کنکشن منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں،ایس ڈی او باغبانپورہ ابراہیم ممتاز مفتی کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی ہدایت پر کارروائی کی گئی،بیکری پر ٹیکنیکل طریقے سے بجلی چوری کی جارہی تھی، لیسکو ٹیم نے جدید طریقے سے چیکنگ کرنے کے بعد بجلی چوری پکڑی ،بیکری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا، بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔