لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقے میں واقع الحفیظ پلازہ کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو خالی کرایا اور فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم مکمل وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔