یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل (بدھ) ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
اس دورے کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، زیلنسکی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ ترکیہ میں روس کے ساتھ جاری امن مذاکرات کی بحالی اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کے امور پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد امن کے لیے مذاکرات کو "دوبارہ متحرک" کرنا ہے اور اس ضمن میں حل تیار کیے گئے ہیں جنہیں وہ اپنے شراکت داروں کے سامنے پیش کریں گے۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ وہ ترکیہ کے دورے میں امن مذاکرات کو فعال بنانے اور روس کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تاکہ جنگ کے خاتمے کے امکانات پیدا ہوں۔