پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان اور معروف بلے باز اظہر علی نے پی سی بی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے حکام کو بھیج دیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔اظہر علی حالیہ عرصے میں پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے، جس کے سبب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کیا ہے۔ وہ اس وقت پی سی بی میں ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کا خیال ہے کہ کچھ پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے ان کا کام متاثر ہو رہا ہے اور وہ مزید ذمہ داریاں اٹھانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کی جانب سے بھیجے گئے استعفے کو ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی ہے، اور متعلقہ حکام اس معاملے پر غور کر رہے ہیں۔ اظہر علی کی یہ فیصلے سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبے پر اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ وہ ایک اہم اور تجربہ کار شخصیت تھے۔