بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ہرمن پریت کور نے کہا کہ تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا، کیونکہ اس سفر سے برسوں کی یادیں، جذبات، قربانیاں اور کئی اہم لمحات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی کارکردگی، ترقی اور ذاتی خواہشات کو پسِ پشت ڈال کر ٹیم کی ذمہ داریوں کو ترجیح دی۔ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارت نے 2025 کا ورلڈکپ، 2026 کا ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں مسلسل دو گولڈ میڈلز جیتے۔ ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی جبکہ 1999 کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں دوطرفہ سیریز بھی جیتی۔ہرمن پریت کور کے استعفے کے بعد سمرتی مندھانا کو بھارتی ویمنز ٹیم کی نئی کپتان کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔