بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے کھیل کے عمدہ جذبے کی مثال قائم کردی۔
دونوں ممالک کی ٹیموں نے سیاسی کشیدگی کے باوجود ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، جسے شائقین نے سراہا ہے۔ یہ منظر دنیا کے پہلے بلائنڈ خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ ہے، جہاں بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے محبت اور رواداری کا مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل بھارت کی مینز ٹیم نے سیاسی تناؤ کے سبب پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا اور ٹرافی بھی نہیں وصول کی تھی۔ اس مقابلے میں بھارت نے 8 وکٹ سے فتح حاصل کی۔