8 ہارٹیکلچر زونز میں نئے سٹنگ ایریاز کی تعمیر پر 25 کروڑسے زائد لاگت آئی گی ، مقامات جلدفائنل ہو جائینگے
لاہور (خصوصی رپورٹ)پی ایچ اے نے شہر کے8مقامات پر جین مندر سٹنگ ایریاز کی طرز پر نئے بیٹھک پوائنٹس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔پی ایچ اے اپنے ہر ہارٹیکلچر زون میں جدید طرز کا نیا سٹنگ پوائنٹ بنائیگی۔ 8 ہارٹیکلچر زونز میں نئے سٹنگ ایریاز کی تعمیر پر 25 کروڑسے زائد لاگت آئیگی۔ایم ڈی پی ایچ اے نے نئے سٹنگ ایریازکے منصوبے کی منظوری دیدی۔ پنجاب حکومت نے جین مندر سٹنگ پوائنٹ کی پذیرائی کے بعد پی ایچ اے کو مزید ایسے پوائنٹس بنانے کی ہدایت جاری کر دی جہاں کور شیڈز، جدید بینچز اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات ہونگے۔واک ویز، ٹف ٹائلز، ہارٹیکلچر ورک اور فوٹو سپاٹس بھی منصوبے کا حصہ ہونگے۔ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کی جانب سے مقام کی نشاندہی کے بعد پوائنٹس کو فائنل کیا جائیگا۔