چور بیرونی گرل اور تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے 40 لاکھ کا سامان، لائسنس یافتہ اسلحہ اور نقدی لے گئے
الہ آباد (خصوصی رپورٹ) کینڈا کالونی چونیاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چور گھر سے 40 لاکھ روپے مالیت کا سامان، لائسنس یافتہ اسلحہ اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ دورانِ واردات کچن میں ڈبل روٹی اور انڈے ابال کر کھاتے رہے۔متاثرہ شہری سید نورالحسن نمبردار کے مطابق وہ شادی کی خریداری کے سلسلے میں گھر پر تالے لگا کر لاہور گئے ہوئے تھے کہ چور بیرونی گرل اور تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چور ایک رائفل، 50 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، کپڑے، جوتے اور دیگر قیمتی گھریلو سامان سمیت تقریباً 40 لاکھ روپے کا مال لوٹ کر لے گئے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے بر آمدگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔