راوی روڈ پر جھگڑے کے دوران 3 افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ،مقدمہ درج ، ایک ملزم ظہیر گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)راوی روڈ پر ایک شخص کو معمولی جھگڑے پربدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران 3 افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایااوراسکے بال مونڈکرمنہ کالاکردیا۔ واقعے میں ملوث ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ظہیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر کی تلاش جاری ہے۔