جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے کا 53 سال کی عمر میں انتقال

 جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے کا 53 سال کی عمر میں انتقال

ویب ڈیسک: معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے معروف اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، جنہوں نے اپنی ہدایتکاری سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ان کی مشہور فلمیں اور سیریز میں "ون پیس فلم: زیڈ"، "ڈریگن بال سوپر: بُرولی"، اور "ون پیس" کے معروف "وانو آرک" شامل ہیں، جنہوں نے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے سبب دنیا سے رخصت ہوئے، جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق، ناگامینے گزشتہ سال سے زیر علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے ادا کی گئی۔13 نومبر کو ٹوئی اینی میشن میں ایک خصوصی یادگاری تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کے ساتھیوں اور اسٹوڈیو کے افراد نے ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔