ریاستی اسمبلی کے الیکشن میں حکمران اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا ہے
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی اپوزیشن جماعت نے الزام عائد کیا ہے کہ بہار انتخابات میں حکومتی اتحاد نے 14ہزار کروڑ روپے کا غلط استعمال کرتے ہوئے الیکشن جیتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جن سوراج پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے بعد الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار کی حکومت نے عالمی بینک سے حاصل کردہ 14 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو اور مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے کے لیے استعمال کیے۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے ریاستی اسمبلی کے الیکشن میں حکمران اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا ہے۔نتائج کے مطابق حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی یو کے اتحاد این ڈی اے نے 243 میں سے 203 سیٹیں جیت لیں جب کہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو 6 نشستیں ملیں۔