لاہور (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ ایک بار پھرپیش نہیں کیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے؟۔جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔