ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لا پتہ، حکومت سے رپورٹ طلب

وفاق اور صوبے دونوں لا افسران اگلی سماعت پر خود عدالت میں پیش ہو جائیں
پشاور (آئی این پی)پشاور ہائی کورٹ میں  پشاور سے لاپتہ روسی شہری کی بازیابی کیلئے  دائر درخواست پر سماعت کے دوران  عدالت نے  مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی، حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 14 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں،  وفاق اور صوبے دونوں لا افسران اگلی سماعت پر خود عدالت میں پیش ہو جائیں۔درخواست گزار وکیل  نے کہا کہ روس چیچنیا کا شہری محمود گلیگوف Mukhmod Gelogaev) پاکستان آیا ہے ، روسی شہری ای ویزہ پر پاکستان آیا ہے اور پشاور سے لاپتہ ہوگیا ہے۔