عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں:احسن اقبال

وفاقی حکومت ملک کی  ترقی کیلئے  بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرآت نہیں  پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے‘ پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے
  بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے‘سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا اب وقت ہے  ہم سب پاکستان زندہ باد کہیں 
شکرگڑھ (آئی این پی   وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال   نے کہا  ہے  ایک ناتجربہ کار کو اس ملک کا وزیراعظم بنا  یا  گیا جس نے ملک  کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، عمران نیازی نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی تھی  ،وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کیلئے  بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرآت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںننے سرحدی قصبہ بدھن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا  کہ  بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا  سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا اب وقت ہے کہ ہم سب پاکستان زندہ باد کہیں اور اس پر عمل کریں